Fri
17
Apr
2026

مانیٹرنگ ڈیسک
لندن: مداحوں کو اپنی دلکش آواز کے سحر میں جکڑنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو لندن آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ’اعزازی ڈگری‘ سے نوازا گیا۔ راحت فتح علی خان کے سُروں کا جادو پاکستان اور بھارت سمیت اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے، صوفی کلام سے لے کر قوالی اور رومانوی گیتوں میں بھی ان کی سُریلی آواز شامل ہے جو مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔ دو روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو موسیقی کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر اعزازی ڈگری سے نوازا جب کہ اعزاز ڈگری حاصل کرنے والوں میں دیگر 8 شخصیات بھی شامل ہیں۔
