بھکر میں تیز رفتار مسافر بس نے 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا

مانیٹرنگ ڈیسک
ملتان: بھکر میں جیسے والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی رکشے کو ٹکر سے 6 طالبات اور رکشا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔ مشتعل افراد کا جھنگ روڈ پر احتجاج، ٹریفک معطل۔ مشتعل افراد کی بس کو آگ لگانے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق بھکر جھنگ روڈ پر جیسے والا کے قریب ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے طالبات کے رکشہ کو کچل ڈالا جس کے بعد رکشہ اور اور طالبات بس کے نیچے دب گئیں۔ جنہیں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بس کے حصوں کو کاٹ کے نکالا۔ حادثے میں چھ طالبات اور رکشہ ڈرائیور جانبحق ہوگئے۔ طالبات نویں جماعت کے امتحان دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے واپس آرہی تھیں۔ حادثہ کے بعد مشتعل افرد نے جھنگ روڈ کو بلاک کر دیا اور بس کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ تاہم موقع پر موجود پولیس نے بس کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ جھنگ روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک تاحال معطل ہے
