انجمن بہبود مریضاں (رجسٹرڈ) تحصیل اٹک کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

اٹک:انجمن بہبود مریضاں (رجسٹرڈ) تحصیل اٹک کے میڈیکل سوشل آفیسر ،میڈیکل سوشل سروسز یونٹ اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک کے زیر اہتمام ایک تقریب برائے معذورافراد منعقد کی گئی،جن کو وہیل چیئرزدینے کی تقریب اسفند یار بخاری شہید ہسپتال اٹک کی سبزہ زار پرہوئی،اس موقع پر اپنے خطاب میں سوشل ویلفیئر آفیسر محمد زبیر نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نیک کام کو 1ہزار روپے کے چندہ سے شروع کیا اور آج لاکھوں روپے کے چندے سے یہ کام جاری ہے۔۔ ،انجمن بہبود مریضاںغریب اور ضرورت مند مریضوں میں مفت ادویات کی فراہمی اورخوراک فراہم کرتاہے،خون کے عطیات میں تعاون ،ڈائیلیسز کے مریضوں میں ادویات اور کرائے میں مدد ،ریفر مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں ،ڈسچارج مریضوں کو گھر پہنچانے اور لا وارث مریضوں کو اولڈ ہوم تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں اس کام کیلئے مخیر حضرات کا تعاون بہت ضروری ہے،تقریب کی آخر میں اعزازی سر ٹیفکیٹس ممبران میں تقسیم کئے گئے جن میں رکن پنجاب اسمبلی یاور عباس بخاری ،ڈاکٹر سہیل اعجاز ،ڈاکٹر سید کاشف حسین ،ڈاکٹر عبادت ملک اور دیگر ممبران شامل ہیں،تقریب کی آخر میں حافظ محمد زبیر نی سوشل ویلفیئر آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک ہمایوں مظہر کی والدہ مر حومہ کیلئے دعائے مغفرت کروائی گئی ۔
