حلقے کی تعمیرو ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: ملک جمشید الطاف

جنڈ(ظفر اقبال سے)میری بھرپور کوشش ہو گی کہ میں اپنے حلقے کی تعمیرو ترقی میںاپنا کردار احسن طریقے سے ادا کروں ،اس کار خیر مجھے آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہو گی ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ملک جمشید الطاف نے میونسپل کمیٹی جنڈ میں سائلین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب میں وائس چیئرمین ملک شاہد حسین نے فنڈ کی ریلیز پر اور سینٹری عملہ کی اضافی تعیناتی کے بارے میں بھی ایم اپی اے سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ عملہ کی کمی کی وجہ سے صفائی کا نظام بہتر نہیں ہو رہا جو ہو نا چاہئے، موجودہ عملہ شہر کی صفائی کے لئے ناکافی ہے ، جب کہ فنڈ ریلز نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف محلوں میں گلیوں اور نکاسی آب کا نظام بھی متاثرہے جو فنڈزریلز کے بعد ہی ممکن ہے ، جب کہ صحافتی حلقوں کے اس سوال پر کہ دانش سکول میں غریبوں کے کوٹے میں امیر کے بچے پڑھ رہے ان سے فیسوں کی ریکوری کی جائے جس پر ایم پی اے نے انکوائری کروانے اورمسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی قبل ازیں انھوں نے محلہ امین آباد مین سرکاری رستے پر تجاوزکا معائنہ بھی کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل آرگنائزر ملک عاصم اعوان ، نعیم کھوکھر، سید گوہر شاہ ، چیئرمین یوسی جلوال ملک نذر حسین ، سید سبطین شاہ ، سردار نثار انجم ، کونسلر سید ثقلین میڈیا کوارڈینٹر ملک سیف اعوان محمد شکیل و دیگر ان کے ہمراہ تھے ۔
