حسن ابدال تاجران الیکشن:جمشید گروپ کے 5 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

حسن ابدال :مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال کے انتخابات! چوہدری جمشید اختر گروپ کے نامزد 5 امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہ کرائے۔ صدر،جنرل سیکرٹری اور مالیات سیکرٹری پر امیدوار آمنے سامنے آگئے۔ آج اعتراضات اور نشانات الاٹ کرنے کا آخری دن جبکہ 6 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال کے انتخابات میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا جس میں چوہدری جمشید گروپ کی جانب سے چوہدری جمشید اختر صدر۔ چوہدری اظہر علی سینئر نائب صدر۔راجہ عامر علی نائب صدر۔ شیخ محمد رفاقت جوائنٹ سیکرٹری۔ عمران شہزاد سیکرٹری نشرواشاعت۔ سید ہاشم علی علوی جنرل سیکرٹری جبکہ فردوس عرف جیدی کی جانب سے سیکرٹری مالیات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔مقررہ وقت ختم ہونے تک ان کے مقابلے میں  صرف 3 مزید امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں ایاز خان صدر۔ وہاب خان جنرل سیکٹری جبکہ امیر خان کی جانب سے سیکرٹری مالیات کے لئے کاغذات جمع کرائے گئے۔مقرر وقت ختم ہونے تک  مزید کسی امیدوار کی جانب سے دیگر عہدوں پرمد مقابل کاغذات جمع نہ کروانے کی وجہ سے چوہدری جمشید گروپ کے پانچ امیدوار جن میں سینئر نائب صدر چوہدری اظہر علی۔نائب صدر راجہ عامر علی  جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد رفاقت اور  سیکرٹری نشرواشاعت عمران شہزاد بلامقابلہ منتخب ہوگئے جنکا اگرچہ الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ اور حتمی اعلان ابھی  نہیں کیا گیا۔ جبکہ تین اہم عہدوں پر جن میں صدر، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری مالیات  شامل ہیں پر امیدوار آمنے  سامنے آنے کی وجہ سے انتخابات میں ماحول گرم ہوچکا ہے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق آج اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے جبکہ اعتراضات کی سماعت اور ان پر الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شام 6 بجے آویزاں کردی جائے گی۔کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ کل مورخہ 3 اپریل مقرر کی گئی ہے جس کے بعد اسی روز نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ  پولنگ 6 اپریل کو کرائی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی جانب سے وصول کئے گئے جن میں سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران بابو مبارک علی خان، صدر بار ایسوسی ایشن سجاد حیدر ایڈووکیٹ، معروف قانون دان وقار عالم جدون اور ماہر تعلیم فاروق احمد شامل ہیں۔