تھانہ کورال کی حدود فائرنگ3 ڈکیت، ایک دکاندار جاں بحق

اسلام آباد:تھانہ کورال کی حدود میں ایک گروہ کے ڈاکوو¿ں کی یکے بعد دیگرے دو ڈکیتی کی ورداتیں :تین ڈکیتوں سمیت ایک دوکاندار جاں بحق ،پہلی وردات کھنہ پل اسلحہ کی شاپ پر ہوئی جبکہ دوسری ورادت غوری ٹاون میں ہوئی۔تھانہ کورال کی حدود میں ہونے والی دو ڈکیتی کی ورداتوں سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔ ایک ڈکیتوں کے گروہ نے کھنہ پل لہتراڑ روڈ پر پہلی وردات الاودین اسلحہ شاپ پر جب تین ڈاکو مہران گاڑی میں آئے اور اسلحہ کی نوک پر اسلحہ شاپ کے دوکاندار کو یرغمال بناتے ہوئے لوٹنا شروع کر دیا۔دوران مذمت دوکاندار ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ڈاکو کے دونوں ڈکیت ساتھی اسلحہ لوٹ کر مہران گاڑی میں فرار ہورہے تھے کہ غوری ٹاون میزان بینک کے پاس انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ڈاکوﺅں نے گاڑی کو فوری تبدیل کرنے کیلئے ایک شہری کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناتے ہوئے اسکی گاڑی چھین لی۔لوٹا ہوا اسلحہ چھینی ہوئی گاڑی میں شفٹ کررہے تھے کہ نجی بینک کے گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی فائرنگ ایک ڈاکو موقع پر ہی گاڑی کے اندر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا ڈکیت ہسپتال جاتے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک دوکاندار اور تین ڈکیتوں کی نعشوں کو ہسپتال پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا دوکاندار کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی وردات میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیوں کو تھانہ شفٹ کردیا گیا۔۔ خبر آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین بھی موقع پر پہنچ گئے۔