نیشنل بینک پنڈی گھیب کا عملہ اور اے ٹی ایم مشین عوام کےلئے درد سر بن گئے 

پنڈی گھیب :نیشنل بینک پنڈی گھیب کا عملہ اور اے ٹی ایم مشین عوام کے لئے درد سر بن گئے ہر مہینے کی ابتدائی تاریخوں میں اے ٹی ایم کا خراب رہنا اور ملازمین کا عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک بینک انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشین مہینے کے ابتدائی رش کے ایام میں اکثر نامعلوم وجوہات کی بنا پر خراب ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے غریب پینشروں اور سرکاری ملازمین کو اپنی تنخواہیں اور دوسرے واجبات کی حصولی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جب اس سلسلہ میں بینک کے عملہ سے تعاون یا معلومات کی کوشش کی جائے تو حسب روایت عملہ کسی قسم کی مدد کے بجائے انتہائی سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے جھڑک دیا جاتا ہے ،عوام الناس نے نیشنل بینک اعلی انتظامیہ اور متعلقہ احکام سے پنڈیگھیب نیشنل بینک کے عملہ کا قبلہ درست کرنے اور اے ٹی ایم مشین کی ہر ماہ ابتدائی تاریخوں میں خود ساختہ خرابی کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔