Fri
17
Apr
2026

مانیٹرنگ ڈیسک
ہالی وڈ مارولز سپر ہیروز فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ اور ’کیپٹین مارول‘ رواں ماہ پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔ فلم ’کیپٹن مارول‘ گزشتہ ماہ 8 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی جسے ڈزنی ریجینل آفس کی جانب سے پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم اب نیوپلیکس سینما کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ فلم ’کیپٹن مارول‘ سمیت ’ڈمبو‘ بھی جلد ریلیز کردی جائے گی۔
