پولیس تھانہ انجرا ء نے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ 

جنڈ: پولیس تھانہ انجرا نے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ انجرا نے ایک شخص مسمی بدر سعید سکنہ چھب سے 30 بور پسٹل 14ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں قتل کے ملزم نعیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل تیس بور برآمد کر لیا گیا۔