فتح جنگ:پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر پر قاتلانہ حملہ

فتح جنگ:پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر پر قاتلانہ حملہ ،ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ ، فتح جنگ چوک میں خوف و ہراس ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایف تحصیل فتح جنگ کے صدر سردار ذیشان حیدر خان اپنے والد کے ہمراہ فتح جنگ چوک میں کھڑے تھے کہ ملزمان دانیال،فریاد وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں سردار ذیشان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ اور ان کے والد محفوظ رہے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ سے چوک میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس تھانہ فتح جنگ نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان ضلعی جنرل سیکرٹری سردار خالد خان مٹھیال نے تحصیل صدر پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے پولیس فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ۔
