تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،دو گرفتار 

فتح جنگ:ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر فتح جنگ سرکل کے تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی دو ملزم گرفتار ،بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال کے ایس ایچ او عابدحسین قریشی کی نگرانی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے لنک روڈ منگیال سے ملزم محمد جابر ولد محمد اکرم قوم اعوان ساکن قطبال سے 12لیٹر شراب برنگ مالٹا برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اے ایس آئی جمیل نے دربار بابا مظفر شاہ کے نزدیک سے ارشد محمود ولد ولد حکیم زمرد سکنہ قطبال سے 8عدد کپی شراب برآمد کر لی دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔