اٹک :ہفتہ غذائیت بھرپور طریقے سے منایا جائیگا: ڈاکٹر آصف

اٹک:محکمہ صحت حکومت پنجاب کے پروگرام IRMNCHپنجاب بھر کی طرح اٹک میں بھی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام ہے جسے عوام تک آگاہی پیدا کر کے کامیاب بنانا ہے یہ بات ڈاکٹر آصف نیازی ضلعی کوآرڈینیٹر ، نزہت زہرہ ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اور فہمیدہ رفیق فوکل پرسن نیوٹریشن ویکIRMNCHنے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتائی۔ یہ پروگرام 8اپریل تا 13اپریل 2019تک جاری رہے گا اس پروگرام کے مطابق آگاہی کا مقصد حمل سے زچگی کے بعد 1000دن یا (2سال)تک غزائی ضرورت اور ان ایام کے اہمیت اجاگر کرنا ہے ہفتہ غذائیت کی تمام سرگرمیاں ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی سربراہی میں قیام عمل میں لائی جائیں گی اس ضمن میں محکمہ صحت ضلع اٹک سی ای او ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسد اسماعیل ،ڈاکٹر آصف نیازی پروگرام انچارج ہوں گے تا کہ اس ہفتہ غذائیت کے دوران تمام وسائل کو استعمال میں لا کر ماں حاملہ خواتین بچوں کو دودھ پلانے والی ماﺅں کو پانچ سال سے قبل عمر بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ کیا جا سکے