اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری، کئی گرفتار

اٹک : منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران سب انسپکٹر تھانہ نیو ائر پورٹ غلام احمد نے کاک چوہدریاں کی جانب سے آنے والی کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس میں بیٹھے دو افراد گاڑی کو کچھ فاصلہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ گاڑی میں بیٹھی خاتون نے بتایا کہ فرار ہونے والے اس کے بھانجے ڈرائیور ملک عاطف عرف مونی جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ملک شیراز عرف مٹھو پسران مہربان خان سکنائے میاں رشیدہ فتح جنگ تھے خاتون کی تلاشی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل لی گئی تو ان سے 2380 گرام چرس برآمد ہوئی کار کی تلاشی لینے پر اس کی ڈگی سے 150 کپی شراب بھی برآمد ہوئی پولیس نے گرفتار ہونے والی ملزمہ اور فرار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف منشیات کی دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک سرور خان نے گلزار عرف زاری ولد فضل الہی ساکن گل آباد شیں باغ سے 1660 گردہ چرس ، سب انسپکٹر تھانہ رنگو محمد یونس نے احمد جنید ولد میر عجب پٹھان ساکن گلستان روڈ فورملی حضرو سے 1520 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ سرفراز احمدنے محمد علی خان ولد شوکت علی کھٹڑ سکنہ محلہ نیا لاری اڈہ فتح جنگ جو شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہا تھا کو گرفتار کیا تو اس کے منہ سے شراب کی بو آ رہی تھی اور اس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 3 کپی شراب برنگ مالٹا برآمد ہوئی ، ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی سب انسپکٹر مہر محمد سلیم نے موسم علی ولد مشتاق علی ساکن مکڑ ی بازار جی ٹی روڈ محلہ امامیہ کالونی پشاور سے رائفل کلاشنکوف اور گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ محمد نواز نے گزشتہ سال زیر دفعہ 399/402 ت پ کے اشتہائی مجرم جہیز اللہ عرف شاہ جی ولد نور اکبر ساکن چاربائی خیر آباد نوشہرہ سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں ، انچارج چوکی کامرہ سب انسپکٹر املاک احمد نے خالد محمود ولد عظیم خان اعوان ساکن اڑتک پور کامرہ کلاں سے 1680 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک ذوالفقار حسین نے ابرار حسین شاہ ولد سعید شاہ قوم سید سکنہ محلہ تکیہ سروالہ سے 31 پتنگ ، 32 کیمکل ڈوریں ، اے ایس آئی تھانہ باہتر محمود احمد نے سیف الرحمان ولد امیر خان اعوان ساکن ڈھوک درسکی موڑ داخلی کوٹ فتح خان سے 25 ہوائیاں، 10 انار 3 پیکٹ شوٹر جس میں 25/25 شوٹر کل 75 شوٹر اور 25 چھوٹے پٹاخے سوتر والے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
