اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری

اٹک : اٹک پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3130 گرام چرش ، ایک کلاشنکوف ، 2 پسٹل ، گولیاں اور 100 پتنگیں برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک محمد عثمان نے خالد محمود ولد عظیم خان ساکن محلہ اڑتک پور کامرہ کلاں سے 1680 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ جنڈ محمد رمضان نے آبسین خان ولد محمد ثقلین ساکن محلہ حسن گڑھی لاچی پائیاں لاچی کوہاٹ سے 1100 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ فتح جنگ غلام احمد نے محمد بابر ولد محمد صادق ساکن شادی پورہ کھوڑ پنڈی گھیب سے 350 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ بسال خضر حیات نے عطاء اللہ خان ولد اشرف خان بنگش سکنہ محمد زئی ہنگو روڈ کوہاٹ سے رائفل کلاشنکوف معہ 4 گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ بسال صفدر حسین نے سرفراز ولد مظفر خان ساکن حیات شہید کالونی پنڈ ی روڈ کوہاٹ سے پسٹل30بور معہ3 گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ جنڈ ظفر اقبال نے فخر اقبال ولد محمد اقبال ساکن ڈھوک میرا داخلی چورہ شریف جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ6 گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد سرفراز احمد نے محمد وسیم اصغر ولد اصغر علی سکنہ چک جھمرہ فیصل آباد حال میر پور بڑا کامرہ سے 100پتنگیں معہ 3 ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔