اٹک: نابینا افراد کا مطالبات منانے کیلئے کچہری چوک میں دھرنا 

اٹک :نابینا افراد کا اپنے مطالبات منانے کیلئے کچہری چوک میں دھرنا ، ٹریفک بلاک ، ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، تفصیلات کے مطابق نابینا افراد نے نیاز احمد کی قیادت میں اپنے مطالبات منوانے کے سلسلہ میں کچہری چوک میں دھرنا دیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی نابینا افراد نے بھرتی نہ کرنے پر احتجاج کیا محکمہ ہیلتھ میں 3 سیٹوں پر نابینا افراد کوبھرتی کرنے کا مطالبہ کیا مخصوص افراد کا کچہری چوک میں دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا گیا ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی اور ڈی سی آفس سے چند قدم پر احتجاج جاری ہے نابینا افراد نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انتہائی حقدار افراد کو ان سیٹوں پر بھرتی کرے گی سی او ہیلتھ اور اے ڈی سی جی کی نگرانی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے نابینا افراد کا دھرنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔