جشن بہاراں فیسٹیول :باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد 

اٹک :جشن بہاراں فیسٹیول 2019ءکی رنگا رنگ تقریبات کے سلسلہ میں باڈی بلڈنگ مقابلے نیو سپورٹس کمپلیکس جیل روڈمنعقد ہوئے جس میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں سے باڈی بلڈرز نے بھر پور شرکت کی جب کہ اس پوررونق تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی این اے 55 کے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے فرزندارجمندسابق ایم این اے محمد زین الہٰی تھے جب کے ان کے ہمراہ میجرلورزفورس کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اکرم خان ، چےئرمین میجرلورزفورس شیخ تنویر ، ایڈمن سوشل میڈیا آفتاب احمد قریشی ، جنرل سیکرٹری میجرلورزفورس طاہرمحمود مودی ، ضلعی رہنما میجرلورزفورس عبدالوہاب خان ، تنویر خٹک ، اختر محمود ، خالد جمیل بجلی ، خالد محمود ، فوٹو گرافر میجرلورزفورس جواد احمد کیانی بھی ہمراہ تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زین الہٰی نے کہا کہ صحت مند اناں سرگرمیاں ایک اچھے معاشرہ کی عکاسی کرتی ہے میجر طاہرصادق کے سابقہ دور حکومت میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو جوسہولیات میسر آئیں ضلع اٹک کی 50 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی تقریب کے مہمان عزیز سرپرست اعلیٰ میجرلورزفورس حاجی محمد اکرم خان نے جشن بہاراں فیسٹیول باڈی بلڈنگ مقابلے شاندار انداز میں منعقد کروانے پر مسٹر پاکستان عاصم بٹ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور کھیلوں اور کھلاڑیوں کیلئے تمام تر سہولیات اور ہمدردیاں و تعاون کا مکمل یقین دلایا۔