ووٹ نظر ثانی اندراج و منتقلی کی تاریخ میں31 مئی تک توسیع

اٹک :ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک محمد آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں جاری انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اندراج و منتقلی کے لیے فارم نمبر21جمع کروانے کی تاریخ میں31مئی2019تک توسیع کردی ہے شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل پتہ کے مطابق ووٹ اندراج و منتقلی کے لیے رائے دہندگان الیکشن کمشین آف پاکستان کی ویب سائٹ یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر /رجسٹریشن آفیسر کے قائم مراکز میں فارم نمبر21وصول و جمع کروائے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں کیا انہوں نے کہا کہ پہلے یہ میعاد31مارچ 2019تک تھی مگر الیکشن کمیشن نے عوامی مفاد میں زیادہ سے زیادہ ووٹ اندراج و منتقلی کے لیے تاریخ میں توسیع 31مئی 2019تک کر دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرکار ی ملازمی الیکشن ایکٹ کی شق نمبر27کے تحت اپنا ووٹ مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ جہاں تعینات ہیں وہاں پر بھی اندراج کروا سکتے ہیں۔
