جنڈ: میجر طاہر صادق کا بھنڈر کوپانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا

جنڈ (ظفر اقبال سے) میجر طاہر صادق کا بھنڈر کی عوام سے پانی کی فراہمی کا وعدہ چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک میڈیم ایمان طاہر نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم فراہم کرکے پورا کردیا ہے بحالی واٹر سپلائی سکیم سے بھنڈر اور ملحقہ آبادیاں مستفید ہوں گی ان خیالات کا اظہار انجینئر محمد شہزاد طفیل نے گذشتہ روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یوسی چھپڑی مِلک محمد اشراف خان بلیو سٹار ٹینٹ سروس کے سربراہ مِلک محمد ہاشم خان صوفی محمد عبدالمالک چھپڑی کیپٹن ر ایم بشیر احمد بھنڈر ایم نواب خان ایم ایم افضل خان ایم طالب حسین ایس ایم نواز خان مِلک غلام مصطفےٰ اعوان ڈھاک ایم ایم ثقلین خان ایم آر اے خان ایم نور خان ایم ایم ایوب خان ایم ایم جاویدوائس چیئرمین یوسی چھپڑی ایم ارشد حسین گلیال ایم بنارس خان ٹھیکیدار عبدالقیوم کے علاوہ کثیر تعداد میں اہالیان بھنڈر نے شرکت کی ہے جبکہ قبل ازیں اس بحالی واٹر سپلائی اسکیم معہ تعمیر ٹینک کا باقاعدہ افتتاح ملک اشراف اور انجینئرمحمد شہزاد طفیل نے کیا اور تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری مقبول احمد نے تلاوت کلام ِ پاک سے کیا اور محسن عباس نے نعت رسول مقبول پیش کی تھی اور سیٹج سیکرٹری کے فرائض نواب خان نے اداکئے ہیں ۔
