ماڑی جشن بہاراں: نیزہ بازی سنگل مقابلہ میں غلام مصطفی ملک کی ٹیم کی دوسری پوزیشن

جنڈ(صدیق فخر سے) ماڑی میں منعقدہ جشن بہاراں کے سلسلے میں نیزہ بازی میں سنگل مقابلہ میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما غلام مصطفی ملک کی ٹیم کی دوسری پوزیشن ،کامیابی پر آبائی حویلی ’’ماڑی جلوال‘‘ میں جشن کا سماں، تفصیلات کے مطابق ماڑی میں منعقدہ جشن بہاراں کے سلسلے میں نیزہ بازی کے سنگل مقابلوں میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما غلام مصطفی ملک کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیابی پر آ کی آبائی حویلی’’ ماڑی جلوال‘‘ آ کر دوست احباب نے انہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ہماری ٹیم اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے ، اپنے علاقے کی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں اور کوشاں بھی ہیں۔اپنے آبائو اجداد کی ثقافت کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ علاقے میں میلوں کا انتظام ہونا چاہیے اس سے نہ صرف آپ صحت مندانہ سرگرمیوں میسر آتی ہیں بلکہ آپس میں محبت و اتفاق بھی بڑھتا ہے۔ اس موقع پر ونر فخر اعوان ، صابر اعوان ، فخر ٹیکسلا حاجی خان عبداللہ صدیق خان ،فخر ہزارہ وسیم خان جدون ، عزیزم طیب اعوان ، فخر چکوال چوہدری شبیر کہوٹ لنگاہ ،شہزاد اعوان ڈھوکڑی فتح جنگ ،بہت عزیز بھائی قاری صفدر اعوان اور دیگر سواروں بھی موجود تھے۔ انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں ، تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی محنت کی وجہ سے کامیابی ملی۔
