Tue
19
May
2026

فتح جنگ: فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر کار اور ہائی ایس میں حادثہ، 4 افراد جاں بحق،5 شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق صبح6 بجے کوہاٹ فتح جنگ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کی ٹیمیں حادثہ کی جگہ پہنچ گئیں ،جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، دونں گاڑیاں سامنے سے ٹکرائیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سید نصرت حسین، سید ابراہیم شاہ اور سید شاہ علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ابرار خان، مقصود، جاوید، ثاقب اور زبیر علی شامل ہیں۔کار کوہاٹ سے فتح جنگ جا رہی تھی۔
