پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل فتح جنگ/ اٹک کی تنظیم نو، نوٹیفکیشن جاری 

اٹک: مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کی تنظیم نو جاری، فتح جنگ اور اٹک تحصیل کیلئے کئی عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر سلیم شہزاد کی طرف سے مسلم لیگ ن تحصیل اٹک کے لئے ملک اورنگزیب کو چیف آرگنائزر ،میاں جمیل نائب صدر ،زمان شاہ نائب صدر، جبکہ مسلم لیگ ن اٹک سٹی کے لئے یاسر نثار کو نائب صدر اور فتح جنگ سٹی کے لئے وائس چیئرمین ایم سی فتح جنگ ملک بلال عباس کو سینئر نائب صدر، افتخار احمد سینئر نائب صدر، ملک خالد مسعود نائب صدر، ضیاء الدین نائب صدر، جاوید اختر نائب صدر، شوکت علی نائب صدر، محمد محسن حسن سیکرٹری اطلاعات، ملک جبار احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، نوید اسحاق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات، بلال طارق سیکرٹری فنانس، عامر رضا ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، محمد رضوان الحق سوشل میڈیا انچارج، جبکہ محمد جواد کو آفس سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس سلسلے میں ضلعی سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے نومنتخب عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دیئے اس موقع پر ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی ،تحصیل جنرل سیکرٹری اٹک ملک ذیشان ایڈووکیٹ، محمد صدیق کانجو، چوہدری ظہور احمد، چیف آرگنائزر اٹک سٹی شیخ محمد سلیم راجو، سٹی صدر شیخ محمود الہی، وائس چیئرمین ملک محمد نعیم، کونسلر ایم سی اٹک شیخ ظہور الٰہی، ڈاکٹر ریاض احمد، سٹی صدر یوتھ شیخ عواد صفدر، سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ تیمور شاہ، شیخ حامد قدوس، محمد بلال، عمار نثار، محمد عبداللہ و دیگر موجود تھے۔