اٹک کے مختلف علاقوں میں گندم کی فصل تیز آندھی اور بارش سے تباہ 

اٹک :اٹک کے مختلف علاقوں میں گندم کی فصل تیز آندھی اور بارش سے تباہ ، کسان کی سال بھر کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ، کسان پریشانی سے دوچار ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح اٹک میں بھی ہونے والی بارش کے ساتھ تیز آندھی اور ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا رہا ہے کسانوں کی سال بھر کی کمائی ضائع ہونے کا خطرہ ہے مختلف جہگوں پر گندم کی تیار فصلیں تیزآندھی اور بارش کی وجہ سے زمین پر گر گئیں ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل تیار ہے اور کاٹنے کے قریب ہے بارش اور تیز آندھی کی وجہ گر گئی ہے جس سے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔