جنڈ: پولیس کی کارروائی، دو قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار 

جنڈ (ظفر اقبال سے) تھانہ جنڈ پولیس نے دو قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اٹک کی طرف سے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی محمد اسلم ڈوگر اور ایس ایچ او جنڈ غضنفر نیازی کی طرف سے خصوصی ٹاسک ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے انچارج ایس آئی احمد نواز کی ٹیم کو دیا گیا۔پولیس پریس ریلز کے مطابق جنڈ کے مشہور مقدمہ قتل جس میں تین افراد قتل ہوئے تھے ،مسماة لعل بی بی زوجہ خان زمان کے بیان پر مقدمہ نمبر158مورخہ 30اگست 2018بجرم 302/148/149تھانہ جنڈ میں درج ہوا تھاجس میں ملزم ربنواز ولد نواب خان ساکن فاروق آباد چھپڑی تحصیل جنڈ ضلع اٹک جو بعد از وقوعہ روپوش ہو گیا تھا جب کہ دیگر ملزمان گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ایس آئی احمد نواز نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔