وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزرائ سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنادیا گیا ہے۔اس کے علاوہ غلام سرور خان سے وزارت پیٹرولیم لے کر وزارت ایوی ایشن دے دی گئی، شہریار آفریدی اب وزیر مملکت برائے داخلہ نہیں بلکہ وزیر مملکت برائے ریاستی و سرحدی امور(سیفران )ہوں گے ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق محمد میاں سومرو سے ایوی ایشن کی وزارت لے لی گئی ہے جبکہ وزارت نجکاری کا قلمدان ان کے پاس ہی رہے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق ظفراللہ مرزا کو وزیراعظم کا مشیر برائے نیشنل ہیلتھ بنادیا گیا ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنا دیا گیا ہے اور فی الحال وزیر خزانہ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ندیم بابر کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویڑن تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، عامر محمود کیانی سے قومی صحت اور طارق بشیر چیمہ سے ہاو¿سنگ کی وزارت بھی واپس لے لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کو وزارت ہاو¿سنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔
