فتح جنگ شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات بلدیہ کا عملہ لمبی تان کر سو گیا

فتح جنگ :فتح جنگ شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات بلدیہ کا عملہ لمبی تان کر سو گیا شکایات کے باوجود آوارہ پاگل اور خارش زدہ کتوں کی تلفی نہیں کی گئی تفصیلات کے مطابق فتح جنگ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ پاگل اور خارش زدہ کتوں کی بہتات ہو گئی سڑکوں اور بازاروں بالخصوص قصابوں کی دکانوں کے آس پاس،پرانالاری اڈہ،کوہاٹ روڈ،ریڑھی بازار،اٹک روڈ،ریلوے سٹیشن روڈ ،کوہاٹ روڈ،چلڈرن پارک ،سپورٹس سٹیڈیم ،نئی آبادی ،گرلز کالج ،محلہ پیر احمد شاہ،محلہ ہائی سکول ،مرکزی چوک اور اٹک چوک کے علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول پھر رہے ہوتے ہیں سکول و کالج کے اوقات میں چھوٹے بچوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا محال بن چکا ہے ماضٰ میں بلدیہ ہر سال آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم چلا کر شہر کو اس نحوست سے پاک کرتی تھی شہری حلقوں نے ڈی سی اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
