نا اہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہوا:ظفر شاہد 

فتح جنگ :نا اہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے بڑا معیشت دان بننے والا نا اہل وزیر خزانہ معیشت کا بیڑہ بٹھا کر بھاگ گیا ہے انکے لانے والوں نے اب بھی اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ نااہل ملک کا بھی بھٹا بھی بٹھا دے گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما ظفر شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی نااہل حکومت ہے جنکی کوئی پالیسی نہیں ہے جن کو کرپٹ کہتے تھے انہی کی پالیسیوں کی نقل کررہے ہیں آٹھ ماہ میں مہنگائی کے ستر سالہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں غریب آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے گیس اور بجلی کے بلوں میں ہوش ربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت ملک بین الاقوامی دنیا میں تنہائی کا شکار ہوچکا ہے قرض پہ قرض لیکر ملک چلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اسد عمر جسکو عمران خان پی ٹی آئی کا دماغ قرار دیتے تھے وہ بھی ملکی معیشت کا ستیاناس کرکے بھاگ گیا ان شاء اللہ بہت جلد عمران خان بھی خود حکومت چھوڑ کر فرار ہوجائیگا ملک کو موجودہ بحرانوں سے صرف پیپلز پارٹی کی قیادت ہی نکال سکتی ہے ان شاء اللہ بہت جلد بلاول بھٹو ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر عوام کو ریلیف دینگے موجودہ حکومت اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے اپوزیشن رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں مگر اب عوام انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے ان شاء اللہ بہت جلد عوام کو اس نااہل حکومت سے نجات مل جائے گی ۔