حسن ابدال:جمعیت علماء اسلام تحصیل حسن ابدال کی مجلس عمومی کا اجلاس

حسن ابدال:جمعیت علماء اسلام تحصیل حسن ابدال کی مجلس عمومی کا اجلاس جامعہ اشاعت الاسلام موہڑہ چوک حسن ابدال میں سابق امیر تحصیل حسن ابدال مولانا شہاب الدین احمد قریشی صاحب کے زیر صدارت منعقد ھوا۔ اجلاس میں تحصیل کی نئی باڈی کے امیر مولانا سید قاسم شاہ اور جنرل سیکرٹری مولانا مفتی عبد الباسط کو اتفاق رائے سے مقرر کیا گیا۔ ضلعی ناظم انتخاب مولانا سید بادشاہ صاحب۔ ضلعی معاون ناظمین انتخاب مولانا بلال بادشاہ اور ملک محمد شاھد- ضلعی نائب امیر مفتی تاج الدین ربانی کے زیر نگرانی یہ عمل اتفاق رائے سے طے پایا۔ نو منتخب امیر کے تجویز کنندہ سابق امیر مولانا شہاب الدین اور نو منتخب ناظم عمومی کے تجویز کنندہ سابق جنرل سیکرٹری ملک محمد شاھد تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ تقریبا پندرہ سال سے مولانا شہاب الدین اور ملک شاھد جماعت کے امیر و جنرل سیکرٹری اتفاق رائے سے مقرر رہ چکے ہیں۔ اجلاس کے دوران ضلعی مجلس عمومی کے اراکین کو اپنے اپنے مقام پر ایک ایک بنیادی یونٹ بنانے اور اس کو باقاعدہ فعال رکھنے پر پابند کیا گیا۔ اس موقع پر تمام اراکین ضلع عمومی سے ایک ایک ہزار روپیہ وصول کر کے نو منتخب شدہ تحصیل باڈی کے ناظم مالیات کو جمع کروایا گیا۔ بعد ازاں مفتی تاج الدین صاحب کے طرف سے تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔
