Mon
11
May
2026

اٹک : وزیر اعظم عمران خان نیازی و موجودہ حکومت کی ٹھوس و دیرپا پالیسیوں کے نتیجہ میں ملکی معیشت ترقی کی منازل طے کرگئی ، عوام مایوس نہ ہو آمدہ بجٹ میں غریب اور مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ایڈوائزر عبدالحفیظ شیخ نے سابق صدر ممبر جنرل اسمبلی چمبر اینڈ کامرس سارک و آبزور ہیلتھ کیئر کمیشن طارق محمود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو مسائل کے بھنور سے جلد نکال لے گی عوام تک جلد بہتر حکومتی پالیسوں کے اثرات پہنچانا شروع ہو جائیں گے جس سے مہنگائی و بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہو گی بھاری سودی قرضے اور ان کی اقساط کی واپسی ملکی خزانہ کیلئے چیلنج ہے۔
