اٹک پولیس کی کارروائی، چھ رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار 

اٹک:اٹک پولیس نے ڈکیتی کی سنگین واردات میں ملوث چھ رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار کر لیا ، واردات میں استعمال ہونے والا ایک مزدا ٹرک ، 5 لاکھ روپے مالیت کے6 بیل اور 4 پسٹل برآمد ، تفصیلات کے مطابق 18 فروری کو محمد آصف ولد نور محمد اعوان سکنہ ڈھوک مصاحب تلہ گنگ ضلع چکوال نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی کہ 16/17 فروری کو بھکر منڈی سے 17 جانور مالیتی 11 لاکھ روپے خرید کر کے مزدا میں لوڈ کر کے فیکٹری کیلئے لا رہے تھے کہ فتح جنگ کے قریب ایک مزدا نے ہماری گاڑی کو روکا او راسلحہ کے زور پر ہمارے مزدا کے ڈرائیور حبیب اللہ سے 11 ہزار روپے ، آصف سے 25 ہزار روپے نقد اور موبائل فون اور گاڑی مالک کے ساتھ مدا حسین سے موبائل جبکہ گاڑی مالک کے بیٹے محمد نصیر سے موبائل چھین لئے اور اپنے مزدا میں ہمیں ڈال کر ہمیں چکری انٹر چینج کے علاقہ ڈھڈمبر جنگل میں رسی سے ہم چاروں افراد کو باندھنے کے بعد ہماری گاڑی جانوروں سمیت لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی او ، ڈی ایس پی سرکل فتح جنگ سکندر گوندل اور ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او فتح جنگ عابد منیر ، انچارج آئی ٹی جہانزیب خان ، اے ایس آئی مدثراور دیگر ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنٹیفک طریقہ سے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ ہذا میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے ملزمان ظاہر شا ولد شیر عالم خان گجر سکنہ کودرا پاتراک دیر ضلع اپر دیر ، سفارش خان ولد مرزا پیندہ خیل سکنہ محلہ بشیر آباد چک حصار چارسدہ ، فضل رحمان ولد حکیم خان پٹھان سکنہ خانزادہ میر کلے مردان ، تصور اقبال عرف کاکا ولد محمد اعظم اعوان سکنہ ڈھوک تربیٹھی داخلی سنجوال ، محمد یعقوب ولد محمد خان کشمیری سکنہ گنڈا کس پنڈی گھیب ، حال مقیم محلہ گٹیاں ٹیکسلا ، محمد اعجا زولد سرفرازخان مصلی سکنہ سکا لاوہ چکوال حال مقیم غریبوال پنڈی گھیب کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی متعدد واردتوں میں ملوث تھے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا ایک مزداٹرک اور 5 لاکھ روپے مالیتی کے بیل اور 4 پسٹل برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ڈی پی او اٹک نے عوام الناس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اٹک پولیس ان کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔