وفاقی وزیر غلام سرور نے وزارت کی تبدیلی کا فیصلہ قبول کرلیا

مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد: وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ قبول کرلیا۔ ذرائع کےمطابق وزارت پیٹرولیم سے ہٹائے گئے غلام سرور خان نے وفاقی وزیر ہوابازی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور خان پیر یا منگل کو نئی وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان میرے کپتان ہیں، ان کا ہر فیصلہ قبول کرتا ہوں، فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن کی وزارت کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق چلاؤں گا، عمران خان مجھے وزارت نہ بھی دیتے تو ان کا فیصلہ قبول کرلیتا۔