ہمارا منشور ہی عوام کی خدمت ہے:تحصیل آرگنائزر ملک عاصم اعوان

جنڈ:تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم خان اعوان نے کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے، جنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف اس سے پہلے بھی جنڈ میں ہفتہ وار تحصیل میں بیٹھ رہے ہیں اور عوام کے مسائل سن رہے ہیں۔ ہم صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جنڈ آ کر نہ صرف عوام کے مسائل سنے بلکہ ان کے حل کیلئے احکامات بھی صادر فرمائے۔ ہماری تحصیل کا سب سے بڑا مسئلہ کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹرکا تھا جس میں سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک انور نے موقع پر ہی سٹاف کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے اور تحصیل جنڈ میں مزید دو اراضی سنٹر بنانے کا اعلان کیا جس سے عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ ہمارے گروپ کا منشور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل دہلیز پر حل ہے۔
