جامعہ حقانیہ اٹک کینٹ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد
اٹک:جامعہ حقانیہ اٹک کینٹ میں علامہ رفاقت حقانی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس کا انعقاد،موت سے پہلے موت کی تیاری کرنے والے خوش قسمت ہیں ،رفاقت حقانی،تفصےلات کے مطابق اہل سنت وجماعت کی علمی روحانی درسگاہ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں تعزیتی اجلاس جمعیت علمائے پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری استاذالعلماءمفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذ ا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میںڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کے برادر اکبر مرحوم ، سابق نائب ناظم رانا شوکت علی خان کے نوجوان بیٹے رانا عبیدمرحوم،ممتاز صحافی حافظ عبدالحمید دورداد کی ہمشیرہ مرحومہ، ماسٹر محمد اقبال کی والدہ مرحومہ اورجمعیت علماءپاکستان اٹک کے رہنماءمحمد زکریاءمصطفائی کی پھوپھی مرحومہ،ڈاکٹر رزاق مرحوم کی اہلیہ مرحومہ ، محمد مقصود اور عبدالقیوم کی ہمشیرہ مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا اور پسماندگان کے صبر کی دعا کی گئی، اجلاس میںناظم اعلیٰ انجینئر محمد طیب میلادی، سٹام ہولڈر افتخار احمد، قاری محمد یاسر اعوان، صاحبزادہ محمد شعبان اعوان حقانی،حافظ محمد نوید چشتی، احمد سلطان،بزم فیضیہ کے ارکان سمیت اور مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ کے نمازیان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی کا کہنا تھا کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،موت کا وقت مقرر ہے ، موت سے پہلے موت کی تیاری کرنے والے خوش قسمت ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی زندگیوں کو تعلیمات مصطفی کے مطابق ڈھالا جائے ۔
