جنڈ: پبلک ٹرانسپورٹ کے من مانے کرائے ، انتظامیہ ناکام 

جنڈ: سیکرٹری آر ٹی اے کی غفلت اور فرائض سے عدم دلچسپی ،مسافر گاڑیوں میں ناقص اور مقرر تعداد سے زائد سلنڈر استعمال ہونے لگے ، زائد کرائے بھی دھڑلے سے وصول ، حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق اوگراکی جانب سے ہائی ایس ویگنوں میں دو سے زائد گیس سلنڈر لگانے پر پابندی عائد ہے اور دو سے زائد سلنڈر لگانے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا حکم ہے لیکن سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام کی غفلت اور چشم پوشی کی وجہ سے باہتر ،حسن ابدال ،فتح جنگ اٹک،کوہاٹ بنوں،جنڈ پنڈیگھیب تلہ گنگ راولپنڈی ٹیکسلا اور دیگر شہروں کے لئے چلنے والی مسافر ہائی ویگنوں میں چار چار سی این جی سلنڈر نصب ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے میں ناکا م ہو چکے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں من مانے کرائے بھی وصول کئے جا رہے ہیں کسی کے پاس کوئی کرایہ نامہ نہیں ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔