پنجاب کالج جنڈ میں الوداعی پارٹی و تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

جنڈ (ظفر اقبال سے)پنجاب کالج جنڈ میں دو روزہ الوداعی پارٹی و تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر ڈاکٹر سرفراز شاہد ۔پیٹرن ان چیف بریگیڈیئر حیدرملک پنجاب کالج جنڈ اور ڈائریکٹرپروفسیر محمد اقبال تھے کالج کی اس رنگا رنگ تقریب میں طلباء و طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی ،تقریب میں کالج کی ان طلباء طالبات نے بھی شرکت کی جنھوں راولپنڈی ڈویژن اور ضلع اٹک میںنمایاں پوزیشن لے کر کامیابی حاصل کرنے کے بعد مختلف میڈیکل کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی ودیگر اداروں میں ڈاکٹروانجینئرزبننے کی منزلیں طے کر رہے ہیںجن میںڈاکٹر سمابیہ ساحر ،ڈاکٹر مصباح ندیم ۔ ڈاکٹر ادرش حیات، ڈاکٹر وجیہ زہرا ور دیگر طلباء وطالبات نے اپنی تعلیمی کامیابی کو پرنسپل پروفیسر ملک مطیع اللہ اور اساتذہ کے نام کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم آج جس مقام پر ہیں یہ سب ان اساتذہ کرام کی رہنمائی اور ساتھ کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ، بریگیڈیئر حیدر ملک نے اپنے خطاب میں طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا میں نے اپنے علاقے میں تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے اس ادارے کا قیام عمل میں لایا میرا یہ مشن ہے کہ اس ادارے سے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات ملک کے تمام بڑے اور اہم اداروں میں اپنی قومی ذمہ داریاں ا دا کرتے ہوئے پیارے وطن اس ادارے اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کریں جس کی ایک جھلک آج مجھے ان طلباء میں نظر آئی ہے ۔ پروفیسر محمد اقبال نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اصل علم وہ ہے جو آپ کی کردار سازی کرے اور عملی زندگی میں نظر آئے میں طلباء و طالبات کوعلمی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں جب کہ سرفراز شاہدنے اپنی مزاحیہ شاعری سے حاضرین کو خوب لطف اندوز کیا آخر میں مہمانان گرامی نے امتحان اور سپورٹس گالہ 2019میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دیں۔پروفیسر ملک مطیع اللہ نے کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارک باد اور مہمانان گرامی کا شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔
