Mon
11
May
2026

حسن ابدال:مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری مورخہ 27 اپریل بروز ہفتہ بوقت چار بجے مقبرہ لالہ رخ حسن ابدال میں منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت وائس چیرمین آل پاکستان انجمن تاجران شیخ محمد صدیق کریں گے۔تقریب میں سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران عبدالرزاق ببر بھی خصوصی شرکت کریں گے۔تقریب حلف برداری میں راولپنڈی ڈویژن سے تاجر رہنما اور تاجر برادری بڑی تعداد میں شریک ہو گی۔
