پنڈی گھیب :پولیس کی کارروائی ،5قمار بازگرفتار

پنڈی گھیب: پویس تھانہ پنڈی گھیب نے کنٹ موڑکے قریب قمار بازی کی محفل الٹ کر داوٗ پر لگی 31300 روپے نقدی 5موبائل اور 3موٹر سا  ئیکلوں  سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ممارز خان ولد محمد اقبال ساکن ڈھوک بابا لعل غریبوال کی جوان سال بیٹی اور عبد الرحمن ساکن آڑانوالی کی درخواست پر اس کے بھائی کو اغوا کئے جانے کے مقدمات بھی درج ، پویس رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب ملک ممتاز خان کی قیادت میں جہاں پویس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف شکنجہ کس رکھا ہے وہاں گذشتہ روز ایس آئی چوہدری بشیر احمد کی سربراہی میں پولیس تھانہ پنڈی گھیب مقدمہ نمبر 231میں زیر دفعہ 302/324/148/149میں مطلوب ملزم اشتہاری محمد سرور ولد محمد نذیر ساکن نلہڈ کی تلاش میں تھی کہ مخبر نے اطلاع دی کہ موضع کنٹ موڑ لنک روڈ فقیراں کی جھگیوں کے ساتھ گندم کی فضل کی آڑ میں پانچ افراد نے قمار بازی کی محفل جمارکھی ہے جس پر پویس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے درخت کے سائے تلے بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف 5افراد کو دبوچ کر داوٗ پر لگی 31300/00نقدی 5موبائل سیٹ 3موٹرسائیکل جن کی کل مالیت 2038000/سمیت محمد اشرف ،ظفر اقبال سکنائے کنٹ ، محمد بشیر ،طررب خان ،عبد الخالق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دوسری طرف پویس نے محمد رشید ولد عبد الرحمن ساکن ا ٓڑانوالی سوڑا کی درخواست پر اس کے چھوٹے بھائی محمد سعید جو گھر سے گوارہ کی فضل فروخت کرنے کے لیئے پنڈی گھیب آیا تھا کو نامعلوم افراد کے خلاف اس کو اغوا کئے جانے کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے ۔