Sun
10
May
2026

اٹک :جامعہ اشاعت الاسلام کے قریب گلی نمبر 4 میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی ، گھر کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق دارالسلام کالونی گلی نمبر 4 میں جامعہ اشاعت الاسلام کے نزدیک ایک گھر میں کوڑا کرکٹ جلانے کے دوران بے احتیاطی کے نتیجہ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کھجوروں کے درخت اور گھر کے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کی گاڑی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
