اٹک: گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث کار الٹ گئی، 2 افراد زخمی 

اٹک : گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث کار الٹ گئی 2 افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق موٹر وے چھچھ انٹر چینج پر تیز رفتاری میں جا رہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے کار الٹ کر روڈ سے نیچے جا گری حادثہ کے نتیجہ میں 49 سالہ عادل احمد جس کے سر پر گہری چوٹ آئی اور 21 سالہ بہار الامین جس کے ہاتھ پر چوٹ لگی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا۔