پولیو مہم کا میاب بنانے کیلئے سماجی تنظیموں کا تعاون ضروری ہے:ڈاکٹر اسد
فتح جنگ :وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے پولیو مہم کا میاب بنانے کیلئے محکمہ ہیلتھ کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں کا تعاون بھی بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل نے فتح جنگ اور پنڈیگھیب میں پولیو مہم کی چیکنگ کے بعد اعوان میڈیا سنٹر میں انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان سے ملاقات کے دوران کیا تحصیل فتح جنگ میں انہوں نے سینٹری انسپکٹر محمد جاوید اقبال یو سی ایم او اربن کے ہمراہ کرم خان روڈ پر ٹیم چیک کی اور 3 انکاری بچوں کو اپنے ہاتھوں پولیو کی ویکسین پلائی اسکے بعد پوری تحصیل میں انکاری بچوں کو ویکسین پلانے کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ فتح جنگ ڈاکٹر جنید صادق،ایریا انچارج شاہد محبوب کے ساتھ پولیو ویکسین پلائی اب پوری تحصیل میں کوئی انکاری بچہ نہیں رہا ڈاکٹر اسد اسماعیل نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی کی نگرانی اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی سربرائی میں ضلع بھر صحت کی سہولیات کی فراہمی اور انکی بہتری کیلئے کوشاں ہے ان شاء اللہ بہت جلد ضلع اٹک صحت کی سہولیات کی فراہمی میں صوبے بھر میں پہلے نمبر پر ہوگا کسی مریض کو علاج معالجے سے محروم نہیں رہنے دینگے پنجاب حکومت کے تعاون سے ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کام جاری ہیں ۔
