Mon
11
May
2026

فتح جنگ :سپورٹنگ لائف ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام علی گرائمر سکول میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا تفصیلات کے مطابق 28اپریل بروز اتوار صبح 9بجے سے دن دو بجے تک سپورٹنگ لائف ٹرسٹ کے زیر اہتمام علی گرائمر سکول تحصیل روڈ فتح جنگ نزد دربار بابا سائیں حاضر حضور میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جس میں ،ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم جس میں ای این ٹی اور چائلڈ سپیشلسٹ بھی شامل ہونگے مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی اور فری ادویات بھی دی جائیں گی شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے عوام الناس اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے بروقت تشریف لائیں ۔
