جشن بہاراں کے سلسلے میں چھٹی سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

فتح جنگ:جشن بہاراں کے سلسلہ میں چھٹا سالانہ محفل مشاعرہ معروف شاعر مشتاق حیدر بے تاب کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا مشاعرے کی صدارت معروف نقاد شاعر اور ادیب علی دانش نے کی جبکہ مہمانان خصوصی محمد صفدر حسرت،طاہر اسیر اور دائود تابش تھے مشاعرے میں جن شعرا ء کرام نے کلام پیش کیا ان میں طاہر اسیر،دائود تابش،ریاض کاوش،نذیر سانول،بشارت حسین نیاز،عبدالغفور ساجد،مشتاق حیدر بے تاب ،دانیال احمد ،شیر علی دائم،بابر علی بابر،احسن صائم ،حامد تنویر،آصف جنید،حسن امیر اور حیدر علی شامل تھے ۔مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز کلام پاک سے کیا گیا عرفان باوا گھرالوی اور فقیر حسین نے نبی کریم ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے شرکاء نے شعراء کرام کو معیاری کلام پیش کرنے پر خوب داد دی نظامت کے فرائض ریاض کاوش نے ادا کئے خوبصورت یادو ں کے ساتھ یہ مشاعرہ 
صبح سحری کے وقت اختتام پذیر ہوا ۔