جنڈ :دور جدید میں تعلیم سے ہمکنار ہونا بہت ضروری ہے: ملک عاصم اعوان

جنڈ(صدیق فخر سے)چیف آرگنائزر میجر گروپ و سیاسی و سماجی شخصیت ملک عاصم اعوان نےدی ایجوکیٹر سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں تعلیم سے ہمکنار ہونا بہت ضروری ہے۔ ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں ہماری نسل کو جدید علوم کو جاننا بہت ضروری ہے ۔تحصیل جنڈ کے طلباء نہ صرف ذہین ہیں بلکہ با صلاحیت بھی ہیں ۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارے علاقے کے طلباء تعلیمی میدان میں بہت آگے ہیں اور نمایاں پوزیشن لیکر نہ صرف اپنا بلکہ علاقے کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔پرائیویٹ سکول بھی بچوں کو تعلیم مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔طلباء کو بھی چاہیے کہ وہ سخت محنت کر کے اپنے اسکول کا نام روشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ہے جو ہمیں اچھے برے کی پہچان کرواتی ہے تعلیم حاصل کر کے ہی ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکتے ہیں، ایجوکیٹر سکول حلقہ میں بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء اور اساتذہ کی محنت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
