صوبائی وزیر کرنل انور 27 اپریل کو فتح جنگ میں کھلی کچہری لگائیں گے

فتح جنگ:صوبائی وزیر مال کرنل ملک انور 27 اپریل بروز ہفتہ میونسپل کمیٹی ہال فتح جنگ میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے گے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے کھلی کچہری کے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو تو اطلاع کردی گئی ہے مگر عوام کی آگاہی کیلئے کوئی تشہیر نہیں کی گئی انتظامیہ اپنی کوتاہی پر پردہ ڈالنے کیلئے کھلی کچہری کو بند کمرے کی کچہری میں تبدیل کرنا چاہتی ہے جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے محکمہ مال اور کمپیوٹر ائزڈ اراضی سنٹر کے اہلکاروں نے اپنے ریٹ کئی گنا بڑھا دئیے ہیں ۔