اٹک :سپورٹس گالا میلہ میں جانوروں کی نمائش کا انعقاد

فتح جنگ:بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام 6 روزہ سپورٹس گالا میں بارانی ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات کھیری مورت کی طرف سے اعلیٰ نسل کے جانوروں کی شرکت عوام کا اظہار پسندگی تقریب میں چئیرمین پی اے سی پنجاب سید یاور بخاری ایم پی اے ،سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ نیازی نے شرکت کی سپورٹس گالا میں محکمہ لائیو سٹاک کی نمائندگی بطور چیف گیسٹ ڈاکٹر محمد اسلم ڈائریکٹر بارانی ایل پی آر آئی کھیری مورت اور منیجمنٹ کیول کیڈ شرکت فرمائی ۔سپورٹس گالا میں بارانی ایل پی آر آئی کھیری مورت کے مختلف اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی نمائش کی گئی مہمان ِ خصوصی کی جانب سے بہترین جانوروں کی نگہداشت کرنے پر ادارہ کے ڈرائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم کی صلاحیتوں کو سراہا گیا اور نمائش میں حصہ لینے والے جانوروں کی تعریف کی گئی نمائش میں ادارہ کھیری مورت کے دھنی بیل،گجراتی بیتل بکرے،اور سالٹ رینج دنبہ نے اول پوزیشن حاصل کرکے میلہ لوٹ لیا تقریب کے اختتام پر ڈرائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم نے جانوروں کی مختلف نسلوں کی پرورش اور نگہداشت کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا اور ادارہ کی طرف سے عوام کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بتایا جسکی شرکاء نے تعریف کی ۔
