لارنس پور اسٹیشن پر ریل گاڑیوں کا سٹاپ بحال کیا جائے: اہلیان علاقہ
اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) فقیرآباد لارنس پور ریلوے اسٹیشن پر ریل گاڑیوں کا سٹاپ بحال کیا جائے ، سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے ایک روز قبل ٹرین سے چھلانگ لگانے کی صورت میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور دوسرا شدید زخمی ، فوری طور پر یہ سٹاپ بحال کیا جائے ان خیالات کا اظہار صدر الفلاح ویلفیئر سوسائٹی لارنس پور منیر احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے ریلوے حکام سمیت وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد کو متعدد بار درخواست لکھنے کے باوجور فقیرآباد لارنسپور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا سٹاپ بحال نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ایک نوجوان قیمتی جان گنوا بیٹھا لیکن شیخ رشید احمد کا اظہار افسوس کا بیان تک نہ آیا انہوں نے کہا کہ اس نوجوان کی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ریلوے حکام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور فی الفور اس اسٹیشن پر ٹرینوں کا سٹاپ بحال کردیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے انہوں نے شیخ رشید احمد سے فقیرآباد سٹاپ فوری بحال کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔
