اٹک: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا اتحاد گروپ کا اجلاس 

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا اتحاد گروپ ضلع اٹک کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نور محمد اعوان منعقد ہوا جس میں ضلعی چیئرمین شیخ غیاث احمد صدیقی ، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ زاہد حسین ، ضلعی سینئر نائب صدر عبدالستار ، نجب اقبال ، رحیم داد ، خالد پرویز ، غلام مصطفی ، محمد ایوب بلوچ اور ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینٹر طاہر محمود مودی نے شرکت کی ، ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نور محمد اعوان نے کہا کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے حوالہ سے مرکزی اور صوبائی قائدین ایپکا کی ہدایت پر 30 اپریل بروز منگل اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے میں ضلع اٹک سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا اتحاد گروپ بھرپور شرکت کریں گے۔