اٹک: نوجوان کی دوستی نہ کرنے پر لڑکے والد پر فائرنگ

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) اوباش نوجوان کی دوستی نہ کرنے پر لڑکے والد پر فائرنگ ، گرفتاری کے بعد اوباش نے پولیس کی گاڑی سے ٹکریں مار کر اپنے آپ کو زخمی کر لیا ، ملزم کو چھڑانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد ناکامی پر پولیس کو جھل دے کر فرار ہو گئے ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق سید جاوید اقبال ولد پیر بہاوالدین سکنہ حال گلی مسجد عزیزنزد کامران اکیڈمی قطبہ موڑ نے انچارج چوکی ہٹیاں سب انسپکٹر تھانہ حضرو پولیس گلستان خان کو تحریری درخواست دی کہ وہ ائرفورس سے ریٹائرڈ ہے ان کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو دیکھا کہ راویس عرف اویس ولد ریاست خان اعوان سکنہ سیدن کھڑا تھا جس نے کہا کہ آپ کا بیٹا حسن گیلانی میرادوست ہے اسے میرے ساتھ بھیجیں میں نے کہا کہ حسن گیلانی کے پیپر ہورہے ہیں وہ نہیں جا سکتا حسن گیلانی بھی گھر سے باہر آگیا جس نے بتایا کہ راویس خان مجھے زبردستی دوستی کے لئے مجبور کرتا ہے،جس پر میں نے راویس خان عرف اویس سے کہا کہ آپ میرے بیٹے کا پیچھا چھوڑ دو جس پر راویس عرف اویس نے طیش میں آ کر اپنے ڈب سے پسٹل 30 بور نکال کر سیدھا فائر مجھ پر کیا میں نے اپنی جان بچانے کے لئے اسے دھکا دیا اور فائر میرے گھر کی دیوار پر لگا اس نے مزید 4 فائر کیے میں اور میرا بیٹا اپنی جان بچانے کے لئے گھر کے اندر چلے گئے اور دروازہ بند کر دیا اسی دوران چوکی پر سید اجلال حیدر ولد سید اعجاز علی شاہ گاو¿ں سیدن نے بھی درخواست دی کہ وہ اے ایم ایف فیکٹری کامرہ میں نائب قاصد ہے وہ ڈیوٹی سے گھر واپس آ رہا تھا وہ راستہ میں راویس خان عرف اویس نے اسے روکا اور 2 ہوائی فائر کیے اور کہا کہ اگر تم نے میرے مقدمہ میں شہادت تھی تو ہوائی فائر کی بجائے سیدھے تمہارے سینے میں گولیاں اتار دوں گا میرے شور پر اہل محلہ آ گئے اور وہ اسلحہ لہراتا ہوا ا موٹر سائیکل پربیٹھ کر ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف 4 الگ الگ مقدمات درج کر کے اس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا اسے ریمانڈ کیلئے عدالت لے جایا رہا تھا کہ اس نے ویران جگہ پر خود کشی کی خاطر سرکاری موبائل گاڑی کے جنگلہ سے ٹکریں مارنا شروع کر دیں اور شور کرتے ہوئے گاڑی میں پڑا چائے کے کپ کا ٹکڑا اپنی گردن اور جسم کے مختلف حصوں کو زخمی کرنا شروع کر دیا اور پولیس ملازمین سے بھاگنے کی کوشش شروع کر دی جس کی وجہ سے گاڑی رکوا کر اسے بڑی مشکل سے قابو کیا کہ وہ اپنے آپ کو زخمی نہ کرے کہ اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان لڑکے جنہوں نے ملزم کو پولیس سے چھڑانے کی کوشش کی ان میں سے ذیشان خان ولد محمد مشتاق قوم قصائی سکنہ گاو¿ں سیدن کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم کا بھائی عبد الرحمن سدیس فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ملزم نے راویس خان عرف اویس کے خلاف خودکشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور راویس خان عرف اویس کو بھاگنے والے 2 افراد کے خلاف بھی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ راویس خان عرف اویس پرانا ریکارڈیافتہ منشیات فروش ہے پہلے بھی اس پر کئی مقدمات درج ہوئے ہیں۔
