اٹک: طالبات کے دینی ادارے موجودہ وقت کی اشد ضرورت ہیں :مولانا ظہور الحق

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) طالبات کے دینی ادارے موجودہ وقت کی اشد ضرورت ہیں اور دین اسلام کی نسبت سے شروع کیا جانے والے ہر کام باعث خیر و برکت ہے ان خیالات کا اظہار علاقہ چھچھ کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق آف دامان نے محلہ عید گاہ حضر و میں اقبال خان،جمشید خان کی طرف سے طالبات کے دینی ادارے کے لئے دی جانے والے پلاٹ میں جامعہ فاطمٓ الزہرائ ن;230;کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خادم چھچھ چنگیز خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ مولانا قاری محمد اسماعیل،مولانا سعید الرحمان رحمانی، مولانا عبد التواب،مولانا محمد مسعود اختر ضیاءحاجی سطان روم، حاجی اقبال میر، حاجی احسان خان، حافظ طارق محمود، زاہد میر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق اور مولانا محمد مسعود اختر ضیاءنے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں مسلمان بچیوں کے لئے دینی تعلیم کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بچے کی اولین درسگاہ ماں کی گود ہے اور ہر بچے کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے مسلمان بچیوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اشد ضروری ہے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا کہ مسلمان بچیوں کے لئے یہ دینی ادارہ اس محلہ اور علاقہ کے لئے باعث خیر و برکت ہوگا سنگ بنیاد کی تقریب کے شرکاءنے اس کار خیر کو حاجی علی بہادر مرحوم اور ان کے صاحبزادگان اقبال خان،جمشید خان کے لئے صدقہ جاریہ قرار دیا اور اس ادارے کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔