اٹک: تاجر کے قتل کا ڈراپ سین بیوی ، بیٹا اور ڈرائیور قاتل نکلے

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) تاجر کے قتل کا ڈراپ سین بیوی ، بیٹا اور ڈرائیور قاتل نکلے ، تینوں ملزمان نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کر لیا ، ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق 16 اپریل کی صبح 9 بجے یونین کونسل کھڑپہ کے علاقہ گلیال سے تاجر عبدالرحیم سکنہ ہچڑی کی خون میں لت پت لاش ملی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کی یہ بات ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب ملک ممتاز حسین اور تفتیشی سب انسپکٹر محمد طفیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تاجر کے قتل کے بعد دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مقتول اپنے بیٹے عامر سہیل کے ہمراہ گاڑی ٹھیک کرانے پنڈی گھیب آیا ہوا تھا اور ان کے ڈرائیور غلام جعفر کو ان کے بیٹے فرحان کی کال آ رہی تھی کہ جنڈ بکنگ پر جانا ہے جنڈ جاتے ہوئے ڈرائیور نے اچانک گاڑی روک دی اس دوران محمد فرحان موٹر سائیکل پر گاڑی کے سامنے آ گیا اور والد کو گھر میں ننگی گالیاں دینے اور والدہ پر شبہ کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاڈرائیور اورمحمد فرحان موقع سے فرار ہو گئے مقتول کے بھائیوں نذیر اور بشیر نے جب اپنی بھابھی عجائب سلطان اور بھتیجے فرحان سے بات کی توانہوں نے گھبرا کر عبدالرحیم کو قتل کرنے کا انکشاف کر دیا پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
