فتح جنگ :کمپیوٹرائز لینڈ سسٹم عوام کیساتھ محکمہ ریونیو کیلئے بھی درد سر

فتح جنگ :کمپیوٹرائز لینڈ سسٹم تحصیل فتح جنگ عوام کے ساتھ ساتھ محکمہ ریونیو کے لئے بھی درد سر بن گیا عملہ کا غیر تربیت یافتہ ہونا اور اراضی سے متعلقہ مسائل و معاملات کے بارے عدم واقفیت ہونے کی وجہ سے ریونیو کی مد میں کمی محکمہ کے افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے صوبائی وزیر مال کرنل محمد انور نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر اے ڈی ایل آر فہیم کا تبادلہ تو کر دیا لیکن باقی نااہل عملہ تاحال تعینات ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب بھر میں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے لئے تحصیل سطح پر کمپیوٹر سنٹر قائم کر دئیے ہیں پٹواریوں کی چیرہ دستیوں سے عوام کو بچانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزد کیا گیا ہے کمپیوٹرائز نظام میں پیچیدگیوں اور عملہ کا غیر تربیت یافتہ ہونا عوام اور محکمہ مال کے لئے درد سر بن گیا لوگوں کو فرد انتقال اور دیگر معاملات کے لئے کمپیوٹر سنٹر کے کئی کئی چکر لگانا پڑتے ہیں کمپیوٹرائز نظام میں موجود خرابیوں کے باعث اراضی کی خریدوفروخت کا کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے جس سے حکومت کو اس مد میں حاصل ہونے والا ریونیو انتہائی کم ہو گیاہے عملہ کا رویہ بھی انتہائی ہتک آمیز ہو تا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
